اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نااہل لوگ دہشتگردی واپس لیکر آئے، عوام کو مسائل سے نجات دلائیں گے: مریم نواز

17 Jun 2023
17 Jun 2023

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نااہل لوگ دہشتگردی واپس لیکر آئے، عوام کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق ارکان قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی، سابق سینیٹر تاج آفریدی نے وفد سمیت ملاقات کی، اس موقع پر سابق ایم پی ایز بلاول آفریدی، بصیرت بی بی، زبیر آفریدی ودیگر بھی موجود تھے۔

مریم نواز نے مسلم لیگ ن میں شمولیت پر شاہ جی گل آفریدی اور سابق سینیٹر تاج آفریدی سمیت وفد کا خیرمقدم کیا اور مبارکباد دی۔

اس موقع پر مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل لوگ دہشتگردی واپس لیکر آئے، عوام کو مسائل سے نجات دلائیں گے، مسلم لیگ ن میں پاکستان کے تمام رنگ شامل ہیں، پارٹی کو پورے ملک کے کونے کونے میں مضبوط کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پر 10 سال نالائقی، نااہلی اور کرپشن مسلط رہی، خیبرپختونخوا کے بہادر اور سچے لوگوں پر جھوٹ اور فریب کی حکمرانی رہی، خیبرپختونخوا اور وہاں کے عوام سے سال 10 سال ظلم ہوا، دہشت گردی واپس آ گئی، ان مسائل سے نجات دلائیں گے۔

مریم نواز سے ملاقات کے دوران شاہ جی گل آفریدی اور دیگر رہنماؤں نے پارٹی قائد نوازشریف اور شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے جس بہادری سے جبر کے حالات کا مقابلہ کیا وہ تاریخ کی سنہری مثال ہے، انٹرا پارٹی الیکشن میں مریم نواز کو پارٹی کی سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے