اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہمارا پاکستان میں سب سے بڑا ایشو عدل و انصاف ہے، چودھری محمد سرور

14 Jun 2023
14 Jun 2023

(لاہور نیوز) چودھری محمد سرور کا کہنا ہے ہمارا پاکستان میں سب سے بڑا ایشو عدل و انصاف ہے۔

مسلم لیگ ق میں سیاسی رہنمائوں اور کارکنوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ مسیحی برادری کے سرکردہ رہنماؤں سمیت درجنوں نمائندے ق لیگ میں شامل ہو گئے۔ چودھری سرور اور چودھری شافع حسین نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں چیف آرگنائزر مسلم لیگ قاف چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ ہماری حکومتیں اقلیتوں کو وہ حقوق نہیں دے سکیں جو انکا آئینی حق ہے۔ قبضہ مافیا نے جو قبضے کر رکھے ہیں ان کو واگزار کروانے کی ضرورت ہے۔

چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ سننے میں آ رہا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کو جیل میں سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ہم تو امید کرتے ہیں کہ وہ جلد کلیئر ہو کر باہر آ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو حق ہے کہ وہ الیکشن لڑے اور رابطے کرے۔

مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا میدان ایک پارٹی نے خود استعفے دے کر خالی چھوڑا۔ جو لوگ نو مئی کے واقعات میں ملوث ہیں ان کو ضرور سزا ملنی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے