اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز کی خواتین ونگ کو گھر گھر انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت

14 Jun 2023
14 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز و سینئر نائب صدر مریم نواز کے زیر صدارت ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پارٹی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں لاہور کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس میں ن لیگ لاہور کے صدر سیف کھوکھر، ن لیگ لاہور خواتین ونگ کی صدر سعدیہ تیمور نے بھی شرکت کی، مریم نواز کو لاہور کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس میں مریم نواز نے خواتین ونگ کو گھر گھر انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں لاہور کے متوقع ٹکٹ ہولڈرز اور دیگر امیدواروں بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر سابق خواتین کی کارکردگی پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر مریم نواز شریف نے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست ازسرنو مرتب کرنے کی ہدایت کی، پارٹی اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا، اس دوران یونین کونسل سے لے کر صوبائی حلقہ کی تنظیموں بارے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے