13 Jun 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان نے خفیہ مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
علیمہ خان نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی بھی استدعا کر دی۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان کی درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان کی 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کی تھی، انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو علیمہ خان کی گرفتاری سے روک دیا تھا اور علیمہ خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔