اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

نیند کے مسائل فالج کے خطرات میں اضافے کا باعث بنتے ہیں

13 Jun 2023
13 Jun 2023

(ویب ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جن لوگوں کو سونے یا نیند کو برقرار رکھنے کا مسئلہ ہوتا ہے یا وہ بہت جلدی اٹھ جاتے ہیں، ان افراد کے رات کی اچھی نیند لینے والوں کی نسبت فالج میں مبتلا ہونے امکانات زیادہ ہوتےہیں۔

امریکی سائنسدانوں نے تحقیق میں دیکھا کہ وہ افراد جنہوں نے بے خوابی کے ایک یا ایک سے زائد علامات خود بتائی تھیں ان کو علامات کے نہ رکھنے والے افراد کی نسبت فالج لاحق ہونے کے امکانات 16 فی صد زیادہ تھے۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ تعلق تحقیق میں شامل 50 سال سے کم عمر افراد میں زیادہ مضبوط تھا، جن افراد میں پانچ سے آٹھ علامات موجود تھیں ان کے فالج سے متاثر ہونے کے خطرات چار گُنا زیادہ تھے۔

جرنل نیورولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا کہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ تھراپی کے ذریعے نیند کے معیار میں بہتری لا کر فالج کے خطرات کو کم کرنے میں مدد لی جاسکتی ہے۔

ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے مصنف ڈاکٹر وینڈیمی سواڈوگو کا کہنا تھا کہ ایسی بہت سی تھیراپیز ہیں جو لوگوں کو ان کی نیند کا معیار بہتر کرنے میں مدد دے سکتی ہیں، لہٰذا اس بات کا تعین کرنا کہ نیند کے کون سے مسائل فالج کے خطرات میں اضافے کا سبب بنتے ہیں، ابتدائی مراحل میں علاج کو ممکن بنا سکتا ہے۔

تحقیق میں 61 سال کی اوسط عمر والے 31 ہزار افراد نے شرکت کی، جن کا معائنہ اوسطاً نو سال تک جاری رہا۔ تحقیق کے ابتداء میں ان افراد کی فالج سے متعلقہ کوئی ہسٹری نہیں تھی۔

ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والی تحقیق میں 2 ہزار 101 فالج کے کیسز سامنے آئے جس میں 1300 کیسز ایک تا چار علامات، 436 کیسز پانچ تا آٹھ علامات اور 365 کیسز بغیر کسی علامت کے سامنے آئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے