(لاہورنیوز) بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے پنجاب پولیس کے لیے بڑا بجٹ مانگ لیا گیا۔
پنجاب پولیس نے آئندہ مالی سال کے لئے 1 کھرب 70 ارب کا بجٹ مانگ لیا، لاہورسمیت پنجاب بھر میں بجٹ پولیس کی تنخواہوں، پنشن، خریداری پٹرول، یوٹیلٹی بلز کی ادائیگیوں اور سکیورٹی معاملات پر خرچ کیا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق بجٹ کا 82 فیصد حصہ ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ ہو گا، پٹرول کے لئے آئندہ مالی سال میں100 فیصد اضافے کے ساتھ 10 ارب سے زائد کی ڈیمانڈ کی گئی ہے، بجلی، گیس اور پانی کے بلز کی ادائیگیوں کے لئے 100 فیصد اضافے کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مہنگائی کی وجہ سے مرکزی خریداری کے لئے بھی 50 فیصد اضافی فنڈز مانگے گئے ہیں، رواں مالی میں حکومت نے پولیس کو اب تک 1 کھرب 46 ارب کے فنڈز جاری کئے ہیں۔پنجاب پولیس کی جانب سے تخمینہ بجٹ حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے جبکہ پولیس کو بجٹ کتنا ملے گا؟ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے آئندہ چند روز میں پیش ہونے والے بجٹ میں ہو گا۔