12 Jun 2023
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر سے شادی کے بارے میں اداکارہ میرب علی نے بیان جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ میرب علی کاشادی سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ ان کی اور عاصم کی منگنی پسند سے مگر گھر والوں کی رضامندی سے ہوئی ہے اور شادی بھی جب گھر والے فیصلہ کریں گے تب ہی ہوگی۔میرب علی نے کہا کہ انہوں نے شادی کے حوالے سے سوچ نہیں رکھا ابھی وہ اپنی پڑھائی مکمل کر رہی ہیں مگر جلد ہی شادی بھی کر لیں گی۔
میرب نے کم عمری سے ہی ماڈلنگ اور پھر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا، میرب ان دنوں وکالت کی ڈگری حاصل کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی گزشتہ برس ہوئی تھی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہوئے۔