اپ ڈیٹس
  • 323.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یہ سوچ ختم کرنا ہو گی کہ صرف بڑے نام ہی الیکشن جیت سکتے ہیں: چودھری سرور

12 Jun 2023
12 Jun 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں وقت کم رہ گیا، سٹیٹس کو سے پورا پاکستان تنگ ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ ق لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، عارف والا سے ایم این اے کے امیدوار وسیم جٹ، پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے میاں حمزہ کرامت، پی پی 145 سے پی ٹی آئی صدر اطہر خان ق لیگ کا حصہ بن گئے ہیں۔

رہنما ق لیگ نے کہا پاکستان میں پارٹیوں کے کارکن کو عزت نہیں دی جاتی، یہاں کارکنوں کا کام صرف دریاں بچھانا اور نعرے لگانا ہے، ان کو اقتدار میں بھی حصہ نہیں ملتا، سیاست کو ایک ہزار خاندانوں سے نکال کر 24 کروڑ عوام میں لانا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں تبدیلی کی خواہش لے کر آیا تھا، آج تک کوئی بھی جماعت الیکٹیبلز کے نرغے سے نہیں نکل سکی،لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ الیکٹیبلز کے بغیر جیت کر دکھائیں گے۔

چیف آرگنائزر ق لیگ کا کہنا تھا کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے والی ٹیم تشکیل دیں گے، ہمارے انتخابی امیدواروں کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہو گی، یہ سوچ ختم کرنا ہو گی کہ صرف بڑے نام ہی جیت سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ آئی تو اپنا سیاسی لائحہ عمل بتائیں گے، الیکشن میں وقت کم ہے ، سٹیٹس کو سے پورا پاکستان تنگ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے