11 Jun 2023
(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے گاجر کھانے کے مختلف فوائد بیان کردیے گئے۔
تفصیلات کےمطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجروں میں بیٹا کیروٹین کی زیادہ مقدار جلد کو نارنجی پیلے رنگ میں بدل سکتی ہے۔ بیٹا کیروٹین ایک ایسا مرکب ہے جو سبزیوں کو زرد، نارنجی اور سرخ رنگ دیتا ہے۔ بیٹا کیروٹین کے استعمال سے آپ کی جلد اپنی معمول کی رنگت میں واپس آجائے گی۔
جڑ والی سبزیاں بہت سارے وٹامنز اور معدنیات سے بھری ہوتی ہیں جو ہمارے جسم کے اعضاء کے نظام کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ گاجر میں موجود بیٹا کیروٹین انسانی جسم میں جا کر وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ماہرین نے مزید کہا ہے کہ گاجر کا باقاعدگی سے استعمال، جو کہ پرو وٹامن اے کیروٹینائڈ بیٹا کیروٹین کے بہترین ذرائع میں سے ایک ہے، جسم میں وٹامن اے کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔