(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہنا تھا کہ وٹامن سی کھٹے پھل میں پایا جاتا ہے جو جلد کی کولیجن کو درست کرنے ساتھ ساتھ جلد میں نکھار لانے کا بھی سبب بنتا ہے جبکہ وٹامن کے دراصل خون جمانے کے عمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن وٹامن کے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو بھی دور کرتا ہے، ہری سبزیوں میں وٹامن کے زیادہ تعداد میں پایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وٹامن ای کا رول ہماری زندگی میں اہم ہے جو آنکھوں کے سیاہ حلقوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی خوبصورتی کو بھی برقرار رکھتا ہے۔اسی طرح پانی ہمارے جسم کی بنیادی ضرورت ہے، پانی کی کمی صرف گردوں کو ہی متاثر نہیں کرتی بلکہ جلد کی عمر کو بھی کم کردیتی ہے۔پانی کی کمی کی وجہ سے بھی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑجاتے ہیں جبکہ جھریوں کا باعث بھی بنتا ہے۔