اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

بادام اور پودوں سے بنی دہی، دودھ کی دہی سے زیادہ مفید قرار

11 Jun 2023
11 Jun 2023

(ویب ڈیسک) حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پودوں سے بنی دہی میں دودھ سے بنی دہی کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے۔

امریکا کی یونیورسٹی آف میساچوسیٹس میں کی جانے والی اس تحقیق میں اجزاء کی کثافت کے اعتبار سے دہی کی زیادہ سے کم کی جانب درجہ بندی کی گئی۔ اس درجہ بندی میں بادام، جو، کم اور بغیر چکنائی والی ڈیری، کاجو اور ناریل سے بنی دہی کا موازنہ کیا گیا۔

تحقیق کا مقصد 2016 سے 2021 کے درمیان فروخت کے لیے پیش کی جانے والی پودوں سے بنی اور ڈیری کی دہی میں قلیل مغذی اور کثیر مغذی اقدار کا تجزیہ کرنا تھا۔

فرنٹیئرز اِن نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ پودوں پر مبنی دہی میں ڈیری کی دہی کے مقابلے میں واضح طور پر پروٹین، کیلشیئم، پوٹاشیئم، سوڈیم اور شکر کی مقدار کم ہوتی ہے جبکہ فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

تحقیق میں بادام سے بنائی گئی دہی میں دیگر تمام اقسام کی دہی کی نسبت سب سے زیادہ اجزاء کی کثافت پائی گئی۔

ماہرین کے مطابق ڈیری کی دہی میں چکنائی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جبکہ اچھی قلبی صحت کے لیے پودوں سے بنی دہی ایک صحت مند غذا ہوسکتی ہے۔

وہ افراد جن کو دودھ یا دودھ سے بنی اشیاء ہضم کرنے میں مسئلہ ہوتا ہے ان کے لیے پودوں سے بنی دہی ایک بہترین آپشن ہوسکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے