اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیاسی رہنماؤں کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں، پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

10 Jun 2023
10 Jun 2023

(لاہور نیوز) ملک بھر سے سیاسی رہنماؤں کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

پی پی 101 فیصل آباد سے شمشیر خان وٹو، پی پی 96 چنیوٹ سے ڈاکٹر فخر النساء نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔پی پی 73 سے زاہد غوری اور سہیل الیاس، سرگودھا سے کاشف ممتاز گجر نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، ملاقات میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری، جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ، مرکزی رہنما پیپلزپارٹی ندیم افضل چن، پیپلز پارٹی کسان ونگ کے صدر عنایت علی شاہ اور سیکرٹری ریکارڈز اینڈ ایونٹس پیپلز پارٹی وسطی پنجاب احسن رضوی موجود تھے۔

وہاڑی سے سابق ایم این اے آفتاب خان ، شہزاد احمد خان، سابق ایم پی اے افضل خان اور طاہر خان ، بہاولنگر سے ق لیگ کے صاحبزادہ عابد مہاروی اور اکرم خان کانجو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

لودھراں سے سابق ایم پی اے علی خان کانجو، میاں محمد علی پیرزادہ، پی پی 129 سے محمد نوازش علی خان نے بھی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے