اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

دفعہ 144 خلاف ورزی کیس : اسدعمر کی درخواست ضمانت کی توثیق پر فیصلہ محفوظ

10 Jun 2023
10 Jun 2023

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں درخواستِ ضمانت توثیق پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد کی کچہری میں جج سکندر خان نے اسد عمر کی درخواستِ ضمانت توثیق پر فیصلہ محفوظ کیا ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 19 جون کو اسد عمر کی درخواستِ عبوری ضمانت پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے اسد عمر کی ضمانت پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسد عمر نے تقریر کی نہ ان کی ویڈیو موجود ہے۔

وکیل نے کہا کہ اسد عمر کے خلاف ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی ریلی میں موجودگی کا ثبوت نہیں، ان کے خلاف جھوٹ پر مبنی مقدمہ بنایا گیا ہے ، پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر کے خلاف ناقابلِ ضمانت دفعات مقدمے میں درج ہیں۔

بعدازاں کچہری میں اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹیوں کے فیصلے عوام کرتے ہیں ، حکومت اس بجٹ کے لیے کہہ رہی تھی کہ اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتے، حکومت یہ بجٹ نہ ہی پیش کرتی تو بہتر تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے