اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فالج کے مریضوں کی بحالی میں مددگار ڈراپس تیار ہونے کا امکان

10 Jun 2023
10 Jun 2023

(ویب ڈیسک) فالج کی صورت میں ابتدائی لمحات بہت قیمتی ہوتے ہیں اور چند گھنٹے کے اندر مناسب طبی امداد ملنے سے موت یا عمر بھر کی معذوری سے بچا جاسکتا ہے۔ لیکن اب ایک ناک کی پھوار (نوزڈراپس) سے وقت بیتنے کے باوجود بھی مریض کو بحال کرسکتی ہیں۔

سویڈن کی یونیورسٹی آف گوتھن برگ اور چیک اکیڈمی برائے سائنس کے ماہرین نے ڈراپس میں سی تھری اے نامی پیپٹائڈ شامل کیا ہے جو مرکزی اعصابی نظام (دماغ) میں قدرتی طور پر بنتا ہے۔ گزشتہ تحقیق بتاتی ہے کہ شاید اس سے فالج کے مریضوں میں جسمانی حرکات کو بحال کیا جاسکتا ہے۔

اس ضمن میں چوہوں پر تجربات کئے گئے۔ پہلے انہیں فالج کا مریض بنایا گیا۔ سات روز بعد ان کی ناک میں پیپٹائڈ کے قطرے ٹپکائے گئے اور مشاہدہ کیا گیا۔ قطرے نہ پانے والے چوہوں کے مقابلے میں ڈراپس والے چوہے زیادہ تیزی سے بہتر ہوگئے، ان کے اعضا قدرے بہتر کام کرنے لگے اور اس کی تصدیق ایم آرآئی اسکین سے بھی ہوئی ہے۔

جب چوہوں کے دماغ کے اسکین لیے گئے تو دیکھا کہ اعصابی خلیات کے درمیان نئے روابط بننے لگے اور ایسٹروسائٹس جیسے اہم خلیات میں بھی اضافہ ہوا جو اعصاب کو بڑھاتے ہیں اور حرکتی (موٹر) افعال کو تقویت دیتے ہیں۔

اگرچہ انسانی آزمائش کی منزل ابھی بہت دور ہے لیکن اگر ہم انسانی مریضوں کے لیے ایسے قطرے بنا سکیں تو فالج سے متاثرہونے والے مریضوں میں کئی دن بعد بھی علاج کی کرن روشن ہوسکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے