اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

تھانہ حملہ کیس، یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 جون تک ملتوی

09 Jun 2023
09 Jun 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان حملہ کیس میں سیاسی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی بعد از گرفتاری کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے یاسمین راشد و دیگر 34 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر اسلام آباد ہے اور کیس کا ریکارڈ اس کے پاس ہے، عدالت آج مقدمہ میں ملوث ملزمان کی ضمانتوں کی درخواست میں تاریخ دے دے۔

بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ضمانتوں پر سماعت 12 جون ملتوی کر دی، واضح رہے ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل میاں تبسم دلائل مکمل کر چکے ہیں، سابق صوبائی وزیر سمیت 34 ملزمان نےضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست  دائر کر رکھی ہے۔

یاد رہے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر تھانہ شادمان نے مقدمہ نمبر 768/23 درج کر رکھا ہے، ملزمان پر تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کا الزام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے