اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب میں نگران حکومت کے خاتمے کی درخواست پر تحریری حکم جاری

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں نگران حکومت ختم کرنے اور نیا عبوری سیٹ اپ تشکیل دینے سے متعلق درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نگران حکومت ختم کرنے اور نیا عبوری سیٹ اپ تشکیل دینے سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیخ رشید کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا،  درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ14 مئی کو الیکشن کرانے کے عدالتی حکم کے بعد موجودہ نگران حکومت اپنی مدت پوری کر چکی ہے،90  دن سے زائد کوئی بھی نگران سیٹ اپ نہیں رہ سکتا، موجودہ نگران پنجاب حکومت غیرآئینی اور غیر قانونی طور پر کام کررہی ہے۔

تحریری حکم کے مطابق وکیل نے استدعا کی کہ نگران حکومت ختم کرکے تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد نیا عبوری سیٹ اپ تشکیل دینے کا حکم دیا جائے، سرکاری وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے  مہلت کی استدعا کی۔

عدالت نے تحریری حکم میں الیکشن کمیشن ، وفاقی حکومت اور نگران پنجاب حکومت کو 27جون تک جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے