اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کی خوشحالی کا آغاز کرے گا: وزیراعظم

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاپی (ترکمانستان، افغانستان،پاکستان، بھارت) گیس پائپ لائن منصوبہ علاقائی تعاون، ترقی اور خوشحالی کے دور کا آغاز کرے گا۔

تاپی کے مشترکہ نفاذ کے منصوبے پر دستخط کی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ چاروں ممالک اور خطے کی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان اور ترکمانستان مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے اور تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس منصوبے سے خطے کو قدرتی گیس کو ٹھوس یقین دہانیوں اور باہمی طور پر طے شدہ شرائط و ضوابط کے مطابق محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی صورتحال کے پیش نظر توانائی ایک حقیقی چیلنج بن چکا ہے، پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کے لیے توانائی کے اختیارات تلاش کرنے کے لیے تیز رفتار اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی کہ تاپی منصوبے کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کو تیز کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

اس موقع پر وزیراعظم کی موجودگی میں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک اور ترکمانستان کے وزیر مملکت اور ترکمان گیس کے چیئرمین مسقط بابائیف نے تاپی کے معاہدے پر دستخط کیے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے