08 Jun 2023
(لاہور نیوز) گزشتہ دنوں برکی کے علاقے میں بنک ڈکیتی کی واردات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق تفتیشی ٹیم نے ملزمان کی شناخت کے لیے تصاویر نادرا کو بھجوا دی ہیں، ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر جیوفینسنگ بھی کروالی گئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور تصاویر کی مدد سے نادرا سے تفصیلات لی جائیں گی۔
یاد رہے چند روز قبل پانچ ڈاکو اسلحہ کے زور پر بنک سے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، ڈاکوؤں نے دوران مزاحمت سکیورٹی گارڈ کو بھی زخمی کردیا تھا۔