اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چہرے بدلنے اور جیلیں بھرنے سے لوگوں کی رائے نہیں بدلی جاسکتی: شیخ رشید

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چہرے بدلنے اور جیلیں بھرنے سے لوگوں کی رائے نہیں بدلی جاسکتی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ آصف زرداری نے کہا ہے الیکشن میں کرواؤں گا، فضل الرحمان نے کہا الیکشن میں کرواؤں گا ، نوازشریف کہتے ہیں کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہوگی تو الیکشن ہوگا، 20جون کو فیصلے ہوجائیں گے۔

شیخ رشید کاکہنا تھا کہ جتنی مرضی منصوبہ بندی کرلی جائے ہوگا وہی جو اللہ کو منظور ہوگا، آئین،قانون اور عوام کا کہیں ذکر نہیں، 9مئی کے واقعہ کی ساری قوم مذمت کرتی ہے اور عظیم فوج کے ساتھ کھڑی ہے، لیکن چہرے بدلنے اور جیلیں بھرنے سے لوگوں کی رائے نہیں بدلی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ سازوں نے زمینی حقائق سے آنکھیں بند کررکھی ہیں، قوم اللہ اور عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی کا پوسٹ مارٹم کیا ہے اور حکومت شادیانے بجارہی ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو معیشت آصف زرداری جیل میں پڑھ کر آئے وہ 2013،2008اورموجودہ 14ماہ کہاں تھی، آئی ایم ایف سے چھٹی ،دوست ممالک کی مالیاتی کٹی،ن لیگ فارغ،غریب تباہ و برباد، آٹا،ڈالرمہنگا اور نایاب یہ ہیں حکومت کے حالات۔

ان کامزید کہنا تھا کہ 100 افراد 24 کروڑ لوگوں کی خواہشوں اور خوشیوں کا خون کر رہے ہیں، گھر میں4بلین ڈالرہیں اورآصف زرداری100بلین ڈالر زرمبادلہ کی بات کررہے ہیں ۔

 شیخ رشید نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیااور لوگوں کے شعور پر زنجیریں پہنا دی گئی ہیں، سارےپڑوسی سمجھا رہے ہیں لیکن عوام کےردعمل سےخوف زدہ حکومت کچھ سننے کیلئے تیار نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے