اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں اضافے کا امکان

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(ویب ڈیسک) آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک الاؤنس کی مد میں 30 فیصد تک جبکہ پنشن میں20 فیصد سمیت میڈیکل اور کنوینس الاؤنسز میں اضافے کا امکان ہے۔

پے اینڈ پنشن کمیشن نے حکومت کو سرکاری ملازمین کو ملنے والے میڈیکل اور کنوینس الاؤنسز میں سو فیصد اضافہ کرکے تنخواہوں میں ایڈہاک الاؤنس کی مد میں 10 فیصد اضافہ کرنے کی سفارش کی ہے۔

وزارت خزانہ کے ریگولیشن ونگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق 3 تجاویز تیار کی گئی ہیں جو وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں پیش کی جائیں گی اور اسی اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے ساتھ ساتھ الاؤنسز میں اضافے بارے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارش کے تناظر میں پہلی تجویز میں ملازمین کو ملنے والے میڈیکل اور کنوینس الاؤنسز میں 100 فیصد اضافہ کرکے تنخواہوں میں ایڈہاک الاونس کی مد میں 10 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے اور اسی طرح ریٹائرڈ ملازمین کو ملنے والے میڈیکل الاؤنسز میں بھی 100 فیصد اضافہ کرکے پنشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا جائے۔

پے اینڈ پنشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ ا س تجویز کو ماننے سے حکومت کے پنشن بل پر زیادہ بوجھ نہیں بڑھے گا اور آئی ایم ایف کو بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا اور ملازمین کو بھی بڑا ریلیف ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری تجویز یہ ہے کہ گریڈ ایک تا 22 کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کردیا جائے اور ساتھ میں میڈیکل اور کنوینس الاؤنس  بھی بڑھا دیا جائے جبکہ پنشنرز کے میڈیکل الاؤنس کو بھی بڑھا کر پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا جائے۔

اس کے علاوہ تیسری تجویز میں کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے مگر میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد تک اضافہ کیا جائے جبکہ پنشنز کے میڈیکل الاؤنس میں اضافے کے ساتھ ساتھ پنشن میں بھی 20 فیصد اضافہ کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے