اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نئے عزم کیساتھ میدان میں نکل رہے ہیں: فردوس عاشق

07 Jun 2023
07 Jun 2023

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قائد اعظمؒ کے حقیقی پاکستان کے خواب کو آنکھوں میں سجائے ایک بار پھر نئے جذبے اور ولولے کے ساتھ نکل پڑے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سو سے زائد رہنماؤں نے نئی جماعت میں شرکت کی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو مشکلات سے نکال کر استحکام کی طرف لے جانا ہے، اس کی آج اینٹ رکھ دی گئی ہے، کل باضابطہ طور پر اس جماعت کو لانچ کیا جائے گا۔

سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا ہے کہ پاکستان سیاسی، معاشی عدم استحکام کا شکار ہے، ملک مہنگائی، بیروزگاری کی وجہ سے پیچھے جا رہا ہے ایسی صورت میں ایک ایسی جماعت کی ضرورت تھی جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔

انہوں نے کہا جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان سمیت سرکردہ رہنما ایک نئے عزم کے ساتھ میدان میں نکلنے جا رہے ہیں، مایوسی کا شکار پاکستان میں نئی امید اٹھنے جا رہی ہے، پاکستان کے مسائل کا حل ہو گا اور بہتر پاکستان کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جہانگیر ترین کا ذاتی مفاد صرف اتنا ہے کہ پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے