اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جہانگیر ترین نے نئی جماعت کا اعلان کر دیا، سابق سینئر پی ٹی آئی رہنماؤں کی شمولیت

07 Jun 2023
07 Jun 2023

(لاہور نیوز) جہانگیر ترین نے نئی جماعت "استحکام پاکستان پارٹی" کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا جس کے بعد پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر نئی سیاسی پارٹی کا اضافہ ہو گیا ہے۔

جہانگیر ترین نے نئی جماعت کا اعلان عبدالعلیم خان کے گھر عشائیہ کے موقع پر کیا جس کے بعد سو کے قریب سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے نئی جماعت میں شمولیت بھی اختیار کر لی۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزرا علی حیدر زیدی، عامر کیانی، فردوس عاشق اعوان اور محمود مولوی نے نئی جماعت کو جوائن کر لیا ہے۔

سابق صوبائی وزرا فیاض الحسن چوہان، ڈاکٹر مراد راس، جے پرکاش، فاٹا سے جی جی جمال، خیبرپختونخوا سے اجمل وزیر، نعمان لنگڑیال اور نوریز شکور بھی نئی جماعت میں شامل ہو گئے۔ تمام سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، عشائیے میں عون چودھری، عبدالعلیم خان سمیت کئی رہنما موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے