اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

تاجروں نے دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا

07 Jun 2023
07 Jun 2023

(لاہور نیوز) تاجروں نے دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین سپریم کونسل نعیم میر اور تاجر رہنماؤں نے ہنگامی پریس کانفرنس کی۔ نعیم میر کا کہنا تھا کہ تاجر برادری مہنگا ترین یونٹ خرید کر اپنا کاروبار چلا رہی ہے۔ مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے سے شدید مالی بحران کا شکار ہو جائیں گے۔ کیا مارکیٹیں جلدی بند کرنے سے لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی؟ حکومت تاجر برادری کو احتجاج پر مجبور نہ کرے۔

تاجر رہنما سہیل بٹ کا کہنا تھا کہ تاجر برادری پہلے ہی مسائل کا شکار ہے۔ نگران حکومت تجاوزات کے نام پر مارکیٹوں میں توڑ پھوڑ کا سلسلہ بند کرے۔ حکومت آسان شرائط پر قرضے دے تاکہ تاجر اپنا کاروبار سولر سسٹم پر منتقل کر سکیں۔

تاجر رہنماؤں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو تاجر برادری آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے