اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن، بجٹ میں 16 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد رکھنے کی تجویز

05 Jun 2023
05 Jun 2023

(لاہورنیوز) وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونی کیشن کے منصوبوں کیلئے آئندہ بجٹ میں 16 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مجموعی بجٹ میں وزارت اور اس سے منسلک اداروں کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات شامل ہیں، غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 10 ارب 50 کروڑ روپے جبکہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 6 ارب روپے رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونی کیشن کے مجوزہ منصوبوں میں نیشنل آئی ٹی  بورڈ، سپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن، سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مختلف منصوبے، ایوان صدر، سینٹ، قومی اسمبلی کو ڈیجیٹلائز کرنے، جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن کمپلائنس مینجمنٹ سسٹم، وفاقی وزارتوں اور محکموں میں سمارٹ آفس کے جاری منصوبے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مختلف شہروں میں 4 نالج پارکس کی تعمیر اور اضلاع میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کے قیام، کراچی، لاہور، اسلام آباد، مظفر آباد اور گلگت میں کرائم اینالیٹکس اینڈ سمارٹ پولیسنگ منصوبے، ملک بھر میں فری لانسنگ ٹریننگ پروگرام کی وسعت، نیشنل انکوبیشن سینٹرز کے قیام و آپریشنل کرنے کیلئے فنڈز مختص کیے جانے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونی کیشن کے مجوزہ منصوبوں میں سائنو پاک، سینٹر آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے قیام، ون پیشنٹ ون آئی ڈی منصوبہ، انٹرن شپ پروگرام، سائبر سکیورٹی پروگرام کے منصوبے، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں براڈ بینڈ سروسز کی توسیع اور ڈیٹا سینٹرز کے قیام، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کیلئے آن لائن ریکروٹمنٹ سسٹم سمیت دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے