اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سارا ملک 9 مئی واقعہ پر لعنت بھیجتا، خدارا بیگناہوں کو رہا کیا جائے: شیخ رشید

05 Jun 2023
05 Jun 2023

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سارا ملک 9 مئی واقعہ پر لعنت بھیجتا اور شرمناک قرار دیتا ہے، خدا کیلئے بے گناہوں کو رہا کیا اور گناہ گاروں کو سزا دی جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کل رات پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس نے 40 گالف سٹی میرے گھر پر چھاپہ مارا، پولیس میرے گھر دوبارہ دروازے توڑ کر داخل ہوئی، اچھی بات یہ ہے کہ کسی ملازم کو نہیں مارا توڑ پھوڑ نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، ہر روز اتوار نہیں ہوتا، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ویڈیوز اور کیمرے لے گئے ہیں، گھبرائیں نہیں میرے پاس سارا ریکارڈ موجود ہے، سارا ملک 9 مئی کے واقعے پر لعنت بھیجتا ہے، شرمناک قرار دیتا ہے، ادارے پولیس میں اپنی ایجنسیوں کو بھیجیں اور تحقیقات کی جائیں کہ نامعلوموں اور نامزد لوگوں کو نکالنے کیلئے کیا وصولیاں اور کتنا پیسہ لیا جا رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوٹ مار کی جا رہی ہے لوگ آگے ہی بہت تنگ ہیں، یہ فوج ہماری ہے، یہ پاکستان کی فوج ہے، پاکستان میں کوئی شخص فوج کے خلاف بری سوچ نہیں رکھتا، خدا کیلئے بے گناہوں کو رہا کیا جائے، گناہ گاروں کو سزا دی جائے، ایک ماہ ہوگیا ہے لوگوں کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ پاکستان میں غربت ، مہنگائی اور بیروزگاری ہے، ان پی ڈی ایم کے لوگوں کو کسی نے ووٹ نہیں دینے، جو قاسم کے ابو کو چھوڑ کر گیا ہے وہ گنگا نہایا ہے، بے گناہ جیل میں پڑا رہے یہ کوئی انصاف نہیں ہے، مہربانی کر کے گناہ گاروں کو سزا اور بے گناہوں کو رہا کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے