پنجاب گورنمنٹ
ریاست کیخلاف بغاوت کرنیوالوں کو سیاست کا حق ملے گا نہ معافی: رانا ثنا اللہ
04 Jun 2023
04 Jun 2023
(لاہورنیوز ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف سرکشی اور بغاوت کرنے والوں کو سیاست کا کوئی حق نہیں اور نہ معافی ملے گی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2014 سے صرف گالم گلوچ کی سیاست کی اور اپنے ورکرز کو بھی صرف گالم گلوچ کی سیاست ہی سکھائی، عوام سے 50 لاکھ گھر،ایک کروڑنوکریوں کے جھوٹے وعدے کیے گئے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، دفاعی تنصیبات پرحملے کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا، ہر صورت ریاست کی رٹ قائم کریں گے، ووٹ کی طاقت سے فتنے کو ملکی سیاست سے مائنس کریں گے۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ کرپشن ختم کرنے کے دعویداروں نے خود کرپشن کی، ہم نے ایک سال میں ترقیاتی منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا، پی ٹی آئی والوں نے صرف باتیں ہی کیں عملی طورپرکچھ نہیں کیا۔