اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جناح ہاؤس کیس، یاسمین راشد کی مقدمہ میں نامزدگی کی رپورٹ لاہور نیوز کو موصول

04 Jun 2023
04 Jun 2023

(لاہور نیوز) جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کو ضمنی میں نامزدگی کی رپورٹ لاہور نیوز کو موصول ہو گئی۔

ضمنی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یاسمین راشد پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کیساتھ احتجاج کر رہی تھیں، یاسمین راشد پی ٹی آئی کارکنوں کو کور کمانڈر حملہ کرنے کی ترغیب دے رہی تھیں، ایف آئی آر میں یاسمین راشد نامزد نہیں ہو سکیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمہ نمبر 96/23 میں نامزد کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق ضمنی رپورٹ تفتیشی افسران کی طرف سے نامزد کر کے عدالت میں جمع کروائی گئی، عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد ضمنی میں نامزد نہیں ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمنی رپورٹ میں نامزدگی سامنے آ گئی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت کو کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور پولیس نے عدالت سے یاسمین راشد کا تین مختلف وجوہات پر ریمانڈ مانگا تھا جس میں فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی وائس فرانزک کروانی تھی اور موبائل ڈیٹا چیکنگ کے لیے بھجوانا تھا، یاسمین راشد کی کور کمانڈر ہاؤس سے 41 کالیں ٹریس ہوئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے