04 Jun 2023
(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں بڑا عوامی جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب کی سیاست کے مرکز لاہور میں پیپلز پارٹی بڑا عوامی جلسہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، پارٹی کے ضلعی صدر اسلم گل شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کر رہے ہیں۔پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ جلسے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں متحرک سیاست جاری ہے اور پارٹی میں مزید سیاسی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ بھی تھم نہیں سکا ہے۔