(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جتنے مرضی کیسز بنا لیں پارٹی کیساتھ کھڑا ہوں، میرے گھر کا بچہ بچہ پی ٹی آئی کیساتھ ہے۔
کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں پنجاب صرف پی ٹی آئی کا ہے، میرے گھر کا بچہ بچہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہے، یہی وقت ہے جب کوئی کسی کا ساتھ دیتا ہے، مشکل میں جو پیچھے ہٹھتا ہے وہ بھی کوئی انسان ہے۔
انہوں نے کہا میری لیگل ٹیم بہت مضبوط ہے اور میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں، پی ڈی ایم ایک ناکام شعبہ ہے، ان کو تین تین بار حکومتیں ملیں، کوئی بھی ایک کام بتا دیں جو انہوں نے پورا کیا ہو، ان کے پاس بیچنے کے لیےکچھ نہیں ہے، یہ کبھی کوئی شوشہ چھوڑ رہے کبھی کچھ کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ زرداری جہانگیر ترین کا بچا کھچا مال بھی لے جائے گا، مہنگائی کی وجہ سے کسی کو کچھ نہیں مل رہا۔