04 Jun 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری سے سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کر کے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
گوجرانوالہ سے چودھری علی اشرف وڑائچ اور چودھری حارث میراں نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ حافظ آباد جلال پور بھٹیاں سے چودھری انصر نے بھی سابق صدر سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
سابق صدر آصف زرداری نے سیاسی رہنماؤں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری آج کل پنجاب کے سیاسی محاذ پر سرگرم ہیں اور لاہور میں موجود ہیں۔