اپ ڈیٹس
  • 294.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگنی چاہئے، فیصل واوڈا

24 May 2023
24 May 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ صدر صاحب نے جو کام کیا وہ دشمن بھی نہیں کر سکتا، پی ٹی آئی سے جو کام کرا دیئے گئے ہیں وہ پابندی کیلئے کافی ہیں لیکن پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگنی چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں کرپشن ڈھونڈنا کوئی راکٹ سائنس نہیں، جس نے سب کچھ ڈیزائن کیا اس کا نام فیض حمید ہے، اب تک کسی نے فیض حمید کا نام نہیں لیا، میں اپنی بات پر ابھی بھی قائم ہوں، امید ہے قانون اپنا راستہ لے گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ سانپ اور کیڑوں سے ہٹ کر پہلے پاکستان کا نام رکھنا چاہیے، اب تک ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا آیا ہوں، میں 8 ماہ قبل پارٹی سے نکالا گیا، میں نے اس وقت بھی اصول کی بات کی، پی ٹی آئی 8 ماہ قبل آسمان سے باتیں کر رہی تھی، میں اس وقت خان صاحب کو بچا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی چیزیں ہوئیں ان سے پاکستان کا نقصان ہوا، میں کسی کے باپ سے لے کر نہیں کھاتا، میں حق کی سیاست کرتا تھا آج بھی کر رہا ہوں، اتنا بڑا اربوں کا فائدہ دینے کا مقصد تھا کہ آپ نے تیاری پہلے سے کی ہوئی تھی، شہزاد اکبر کو بھگانے میں فیض حمید کا ہاتھ ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہمیں پیسے آنے جانے سے متعلق کوئی چیز نہیں بتائی گئی، عقل مند آدمی وہ ہوتا جو وقت پر باتیں بتا دے، میں نے خان صاحب کو بتایا تھا کچھ سانپ ان کی جگہ آنے والے ہیں، میں سب کی نشاندہی منہ پر کرتا تھا، آج پہلا قدم میں نے اٹھا لیا ہے، فیض حمید کی باقیات آج بھی سینیٹ میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ آدمی نہیں تھے جو آج نظر آرہے ہیں، اللہ چاہے تو عمران خان پر کوئی آنچ بھی نہیں آسکتی۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو گدھے گھوڑے کا فرق سمجھے، اگر مجھے جانا ہوتا تو 6 مہینے پہلے جا چکا ہوتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے