اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈی سی لاہور مفت آٹا فراہمی پیکیج کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک

19 Mar 2023
19 Mar 2023

(لاہور نیوز) ڈی سی لاہور رافعہ حیدر شہر میں مفت آٹا فراہمی پیکیج کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک ہو گئیں، ڈی سی لاہور نے شہر میں لگائے گئے مختلف آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے مفت آٹا فراہمی کے لیے شہر میں 40 ڈسٹری بیوشن سنٹرز پر آٹا کی تقسیم جاری ہے، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بھٹہ چوک، کاہنہ نو، ٹاؤن شپ، ٹھوکر سمیت مختلف کیمپس کا دورہ، انہوں نے آٹا تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور کیمپس میں آئے افراد سے بات چیت بھی کی، ڈی سی لاہور نے شہریوں کی شکایات سنیں اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔

ڈی سی لاہور نے بتایا کہ لاہور کی 5 تحصیلوں میں 40 پوائنٹس قائم کر کے انتظامی ڈیوٹیاں تفویض کردی گئی ہیں اور مفت آٹے کی ڈسٹری بیوشن جاری ہے، تحصیل سٹی میں 10، کینٹ 3،ماڈل ٹاؤن میں 8 پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، تحصیل شالیمار 7 اور رائے ونڈ میں 12 ڈسٹری بیوشن پوائنٹس قائم کیے گئے، ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کی تفصیل ڈی سی لاہور کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر دیکھی جا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری مفت آٹے کے حصول کے لیے 8070 پر میسیج کریں، فری آٹا کے لیے اہل ہونے کی صورت میں کیمپ پر تشریف لائیں، فری آٹا کے حصول کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ لازمی ساتھ لائیں، کیمپس پر قطار کا نظام لاگو کیا گیا ہے، عوام سے گزارش ہے کہ تعاون کریں، عوام کو رمضان میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹیمیں بھرپور متحرک رہیں

ایک وقت میں ایک شخص کو مفت آٹے کا صرف ایک ہی تھیلہ دیا جائے گا، شہریوں کو اگلے تھیلے کے حصول کیلئے پالیسی کے مطابق کچھ روز بعد آنا ہوگا،  مفت آٹا کے اہل ایک فرد کو کل 3 تھیلے ہی دیے جائیں گے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور تمام اے سی روزانہ ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کی رپورٹ پیش کریں گے،عوام شکایت کی صورت میں کیمپ انچارج یا متعلقہ اے سی سے رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے