اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

زمان پارک آپریشن: پنجاب پولیس کی اہلکاروں کو متبادل راستہ اپنانے کی ہدایت

19 Mar 2023
19 Mar 2023

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس حکام نے زمان پارک میں انسداد تجاوزات آپریشن کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کے ردعمل کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں۔

ضلعی و ٹریفک پولیس حکام نے اہلکاروں کے لئے جاری پیغام میں کہا کہ مغل پورہ، لال پل اور دھرم پورہ جانے والا سٹاف زمان پارک کا متبادل راستہ اختیار کرے،حکام نے کہا کہ باوردی اہلکار زمان پارک کے ارد گرد یا قریب سے مت گزریں، ڈیوٹی پوائنٹس پر جانے یا واپس آنے والے اہلکار روٹ تبدیل کر دیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن اب تک ایلیٹ فورس، پولیس ریسپانس یونٹ کی گاڑیاں تباہ کر چکے ہیں، ڈیوٹی سے واپس جاتے ہوئے پولیس اہلکار کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان نے پی ایس ایل میچ سے واپس آنے والی پولیس وین پر حملہ کر دیا تھا، پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس وین پر ڈنڈے برسائے اور شیشے توڑ دیئے، حملے کے دوران پولیس وین کی لائٹیں اور سکرین بھی توڑ دی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے