اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 406.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.56 قیمت فروخت : 905.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2841 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

زمان پارک نوگوایریا بنا ہوا تھا، پولیس نے علاقے کو کلیئر کیا: رانا ثناء اللہ

18 Mar 2023
18 Mar 2023

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ زمان پارک میں آپریشن تقریباً مکمل ہو چکا ہے، جس حصے میں عمران خان کی اہلیہ ہیں پولیس وہاں داخل نہیں ہوئی، عمران خان فتنہ ہے، ملک میں فساد اور افرا تفری چاہتاہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس جب نو گو ایریا کلیئر کرانے گئی تو غیر مسلح تھی، پولیس پر پتھراؤ ہوا، زمان پارک نو گو ایریا بنا ہوا تھا، پولیس نے غیر مسلح ہو کر سارے علاقے کو کلیئر کیا ہے، آپریشن کا مقصد شرپسند عناصر کو گرفتار کرنا تھا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کچھ دیر میں تمام چیزیں قوم کے سامنے رکھیں گے، وہ بتائیں گے وہاں سے کیا کچھ ملا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو شخص مخالفین کے ساتھ بیٹھنے اور بات کو تیار نہ ہو اس کا چہرہ واضح ہوگیا ہے، قوم کو ان کی شناخت کرنی چاہیے، اتنے اشتعال کے بعد بھی پولیس نے آج بھی یہ آپریشن بغیر اسلحے کے کیا، پولیس نے خیال رکھا ہے کہ انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تمام مقدمات میں عمران خان اور ان کی لیڈرشپ کو نامزد کیا جائے گا، جو لوگ گرفتار ہوئے ہیں، چالان میں ان کو شامل کیا جائے گا، ایسے شخص کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا چاہیے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے