Sehar Timings Mar 26 - Ramazan 4
LHR
04:36 AM
Jafria
04:26 AM
Ramadan Pedia
اپ ڈیٹس
  • 750.00 بیف
  • 1,700.00 بکرے کا گوشت
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 331.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
پنجاب گورنمنٹ

زمان پارک میں نوگو ایریا کو ختم کیا جارہا ہے: نگران وزیراطلاعات

18 Mar 2023
18 Mar 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ زمان پارک آپریشن عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  نگران صوبائی وزیراطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ  زمان پارک میں نوگو ایریا بنایا گیا تھا جسے ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا، زمان پارک میں عدالتی حکم کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے، صوبے میں نوگوایریاز کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔

عامر میر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائشگاہ کے اندر سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، پٹرول بم پھینکے گئے ہیں، زمان پارک کو نوگو ایریا نہیں بننے دیں گے، ہم عمران خان کی موجودگی میں ہم ایسا نہیں کرنا چاہتے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے