اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 298.69 قیمت فروخت : 299.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 346.86 قیمت فروخت : 347.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.66 قیمت فروخت : 181.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.64 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 240600 دس گرام : 206200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 220548 دس گرام : 189015
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2767 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر کی ملاقات

06 Feb 2023
06 Feb 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی ملاقات ہوئی۔

اے پی این ایس کے ارکان نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں اخباری صنعت کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اخباری صنعت کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے محکمہ اطلاعات کو اشتہارات کے بقایا جات کی فوری ادائیگی کی ہدایت کر دی۔

 محسن نقوی نے کہا لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ منتخب سرکاری ہسپتالوں میں 2 گھنٹے کے اندر دل کے مریض کی مفت انجیوگرافی ہو گی۔ جناح ہسپتال میں نیا ایمرجنسی بلاک چند ماہ میں مکمل کرائیں گے۔ کلمہ چوک اور سمن آباد انڈر پاس کو وقت سے پہلے مکمل کرائیں گے۔ امن وامان کی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا50ریسکیورز کو ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی بحالی کے لئے بھیج رہے ہیں۔ کم وقت میں کم کام ہوں گے مگر ہر کام مثالی کرنے کی کوشش کریں گے۔

اے پی این ایس کے وفد میں صدر سرمد علی، سینئر نائب صدر جمیل اطہر، نائب صدر شہاب زبیری، مجیب الرحمن شامی، خوشنود علی خان، ممبران سید سجاد بخاری، ممتاز اے طاہر، نوید چودھری، محمد وقارالدین، امتنان شاہد، سید ممتاز احمد شاہ، سید محمد منیر جیلانی، عمر مجیب شامی، گوہر زاہد ملک، ہمایوں گلزار، بلال محمود، فرقان ہاشمی شامل تھے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے