اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گنے کی خریداری اور چینی کرشنگ کے حوالے سے کسانوں کیلئے بڑی خبر

02 Nov 2021
02 Nov 2021

(لاہور نیوز) کسانوں کے لئے بڑی خبر، محکمہ خوراک پنجاب نے گنے کی خریداری اور چینی کرشنگ کی سمری کابینہ کو بھجوا دی۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے اجازت دیتے ہوئے سیکریٹری خوراک اور سیکریٹری انڈسٹری کو ٹارگٹ سونپ دیئے۔ کابینہ کی طرف سے رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں چینی کرشنگ کی اجازت دے گی ہے۔ ذرائع رواں ماہ کے آخری عشرے میں چینی کرشنگ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

سیکریٹری خوراک علی سرفراز کا کہنا ہے کہ فی من گنا کم از کم 225 روپے سرکاری ریٹ مقرر کیا گیا ہے، کاشتکاروں کو 15 روز میں پیسے دیئے جائیں گے، تاخیر کی صورت میں شوگر ملز جرمانے کے ساتھ پیسے دینے کی پابند ہیں۔

علی سرفراز کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں غیر قانونی کنڈے ضبط کر لئے جائیں، کنڈے کا وزن پورا کروانا فیلڈ افیسر کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چینی کی ڈیمارنڈ کمرشل، انڈسٹریل اور رہائشی 18 ہزار میٹرک ٹن یومیہ ہے، رواں سال دو لاکھ ایکڑ زمین گنے کی فصل زیادہ ہونا خوش آئندہ قرار دیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے