اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.11 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 320.19 قیمت فروخت : 320.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.02 قیمت فروخت : 374.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.20 قیمت فروخت : 195.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.89 قیمت فروخت : 198.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.96 قیمت فروخت : 74.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.65 قیمت فروخت : 904.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جارہا ہے

04 Aug 2026
04 Aug 2026

(لاہور نیوز) بہادری کی داستانیں رقم کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جارہا ہے۔

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے

تمام پولیس شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام

آج بہادر پولیس افسران اور اہلکاروں کی جرات اور بہادری کو یاد کرنے کا دن ہے، چار اگست یومِ شہدائے پولیس ہر سال اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر پولیس افسروں اور اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات، قرآن خوانی اور شہداء کی یادگاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جاتی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے شہدائے پولیس قوم کا فخر ہیں، جنہوں نے دہشت گردی، جرائم اور امن دشمن عناصر کے خلاف بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا، ان کی قربانیوں کی بدولت معاشرے میں امن و امان کے قیام کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

یوم شہداء پر شہداء کے اہلِ خانہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے، جنہوں نے اپنے پیاروں کی عظیم قربانی کو صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کیا، حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور انکے مشن کو اسی جذبے سے آگے بڑھایا جاتا رہے گا۔

چار اگست کا دن اس عہد کی یاد دلاتا ہے کہ وطن کی سلامتی، قانون کی حکمرانی اور عوام کے تحفظ کیلئے شہدائے پولیس کی لازوال قربانیاں قوم کیلئے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے