اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پنجاب میں مون سون بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

12 Jul 2026
12 Jul 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ اور بھکر سمیت مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ تمام متعلقہ محکموں، ریسکیو 1122، واسا اور دیگر امدادی اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبائی کنٹرول روم اور تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز چوبیس گھنٹے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ نشیبی علاقوں اور چوکنگ پوائنٹس سے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، کچے اور بوسیدہ مکانات میں جانے سے گریز کریں اور بچوں کو نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے