تعلیم
پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی خالی سیٹوں پر داخلے کا معیار، پی ایم ڈی سی کا فیصلہ مسترد
13 Apr 2026
13 Apr 2026
(لاہور نیوز) پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی خالی سیٹوں پر داخلے کیلئے معیار گرانے کا معاملہ پر صوبائی داخلہ کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کا فیصلہ مسترد کر دیا۔
صوبائی داخلہ کمیٹی نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ پی ایم ڈی سی ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں 3 فیصد کمی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، اس سال پنجاب میں 47,721 امیدوار ایم ڈی کیٹ میں شریک ہوئے۔ 39,648 امیدوار ایم بی بی ایس کے لئے 55 فیصد تھریش ہولڈ پر پورا اترے۔ ایم ڈی کیٹ میں 42,048 امیدوار بی ڈی ایس کے لیے 50 فیصد تھریش ہولڈ پر پورا اترے ۔
مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ صرف 7,987 امیدواروں نے ایم بی بی ایس میں داخلے کے لئے درخواست دی، خالی سیٹیں بھرنے کیلئے ایم ڈی کیٹ کے ممبر 3 فیصد مزید کم کرنے کی ضرورت نہیں، ایم ڈی کیٹ کے کم از کم نمبروں میں کمی طبی معیار گرانے کے مترادف ہے۔
