اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، ٹماٹر 200 روپے کلو ہو گیا

12 Apr 2026
12 Apr 2026

(ویب ڈیسک)لاہور میں ٹماٹر کی قیمت نے ڈبل سینچری مکمل کرلی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں ٹماٹر کی قیمت 200 روپے کلو ہو گئی ہے جبکہ لہسن کی سرکاری قیمت 550 اور مارکیٹ ریٹ 600 روپے کلو ہو گیا ہے۔

ادرک کی سرکاری قیمت 285 اور مارکیٹ ریٹ 350 روپے کلو ہے، اسی طرح پیاز کی سرکاری قیمت 62 روپے فی کلو ہے لیکن مارکیٹ میں 70 سے 75 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ سبز مرچ کی سرکاری قیمت 105روپے فی کلو ہے جس کا مارکیٹ ریٹ 180 روپے کلو ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر چیز مہنگی کر دی گئی ہے اور ٹماٹر بھی پہنچ سے دور ہو گیا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ روز مرہ کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

ادھر دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کا خرچہ بڑھ گیا ہے، اسی لیے مہنگی سبزی بیچنا مجبوری ہے۔

 

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے