شہرکی خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا گرجا گھروں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
12 Apr 2026
12 Apr 2026
(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہر کے مختلف علاقوں میں گرجا گھروں کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ نیلا گنبد، ریگل چوک اور ہائی کورٹ نولکھا کے علاقوں میں قائم چرچز کے اطراف سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی نے اہلکاروں کو ہدایت جاری کی کہ گرجا گھروں کے گرد و نواح میں مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے، جبکہ گشت اور سی سی ٹی وی نگرانی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
فیصل کامران کے مطابق شہر بھر میں 2035 اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور پولیس بلا تفریق تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران اتوار کے روز بھی خود فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ ہر کمیونٹی کے لیے امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
