اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چلڈرن ہسپتال میں لواحقین سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گینگ گرفتار

11 Apr 2026
11 Apr 2026

(لاہور نیوز) چوکی چلڈرن ہسپتال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان ہسپتال آنے والے مریضوں کے لواحقین کو نشانہ بناتے اور اسلحہ کے زور پر ان سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لیتے تھے، کارروائی کے دوران گینگ کو ہسپتال کی عقبی آبادی سے گرفتار کیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق گرفتار ملزمان سے 2 پسٹل اور چوری شدہ 2 موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں۔

گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت مدثر اور احتشام کے نام سے ہوئی ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے