اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

وساکھی میلہ: سکھ یاتریوں کی آمد پرسکیورٹی ہائی الرٹ، فول پروف انتظامات مکمل

10 Apr 2026
10 Apr 2026

(لاہور نیوز) وساکھی میلہ کے موقع پر بھارت سمیت مختلف ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوں کی حفاظت کے لیے لاہور پولیس نے سکیورٹی کے سخت اور فول پروف انتظامات کر لیے ہیں۔

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) بلال صدیق کمیانہ کے مطابق شہر بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ گوردواروں اور سکھ یاتریوں کی رہائش گاہوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

سی سی پی او نے ہدایت کی ہے کہ سپروائزری افسران سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں اور اقلیتی عبادت گاہوں کے گرد حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے، جن میں چار دیواری، سکیورٹی کیمرے اور خاردار تاروں کی تنصیب شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران فوکل پرسنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور مہمان سکھ یاتریوں کی حفاظت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

لاہور پولیس کے مطابق شہر میں انسدادِ جرائم کے ساتھ ساتھ تمام مذہبی اقلیتوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنے مذہبی فرائض بلا خوف و خطر ادا کر سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے