08 Apr 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ہنجروال میں بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ نمبردار چوک کے قریب پیش آیا جہاں بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنے والد 60 سالہ محمد حسین کو گولیاں مار موت کے گھاٹ اتار دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم قتل کے اصل حقائق ملزم کی گرفتاری کے بعد سامنے آئیں گے، ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔
