07 Apr 2026
(لاہور نیوز) پاکستان نے بیساکھی میلے کی سالانہ تقریبات میں شرکت کے لیے 2800 سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سے ویزے حاصل کرنے کے بعد یہ یاتری پاکستان آئیں گے اور مذہبی رسومات میں شرکت کریں گے۔
بیساکھی میلے کی تقریبات 10 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہیں گی، جس دوران سکھ یاتری اپنے مقدس مقامات کی زیارت کریں گے۔
یہ سالانہ میلہ سکھ برادری کے اہم مذہبی تہواروں میں سے ایک ہے، جس کے لیے ہر سال بڑی تعداد میں بھارت سمیت دنیا بھر سے یاتری پاکستان کا رخ کرتے ہیں۔
حکام کے مطابق یاتریوں کے قیام، سکیورٹی اور دیگر سہولیات کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی مذہبی عبادات پرامن ماحول میں انجام دے سکیں۔
