06 Apr 2026
(لاہور نیوز صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں مہنگائی کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا، وزیراعلیٰ پنجاب خود پرائس کنٹرول کے معاملات کی براہ راست نگرانی کر رہی ہیں تاکہ عوام کو ناجائز مہنگائی سے بچایا جا سکے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ حکومت کسی کو بھی ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دے گی، اس حوالے سے سخت کارروائیاں جاری ہیں۔
