اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم آزاد کشمیر کی داتا دربار حاضری، ترقیاتی کام میں اظہارِ دلچسپی

06 Apr 2026
06 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل راٹھور نے داتا دربارؒ کا دورہ کیا، حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، وزیر اعلیٰ کے ہمراہ آئی جی آزاد کشمیر بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کو داتا دربارؒ کے توسیعی اور تزئین و آرائش منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، انہیں مزار داتا گنج بخشؒ کے توسیعی منصوبے پر جاری کام اور ایکسپینشن و ریویمپنگ پراجیکٹ سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر  نے داتا دربارؒ کے جاری ترقیاتی کاموں میں دلچسپی کا اظہار کیا اور حکام کو ہدایت دی کہ زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں، حکام  نے وزیراعظم کو فرنٹ پلازہ اور دیگر منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

داتا دربارؒ کی توسیع اور اپ گریڈیشن سے نہ صرف زائرین کی سہولیات میں اضافہ ہوگا بلکہ اس تاریخی مقام کی خوبصورتی اور انتظامی معیار میں بھی بہتری آئے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے