اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کینسر ہسپتال کی تعمیر 3 شفٹوں میں مکمل کی جائے: مریم نواز کی ہدایت

06 Apr 2026
06 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہدایت جاری کی کہ کینسر ہسپتال کی تعمیر 3 شفٹوں میں مکمل کی جائے تاکہ منصوبہ جلد از جلد فعال ہو سکے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا، دورے کے دوران انہوں نے مرکزی داخلی ہال، ریڈیالوجی، میموگرافی سوئٹ اور سی ٹی سکین روم کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریڈیالوجی تھراپی، ٹریٹمنٹ پلاننگ روم، سیمولیٹر اور سیمینار روم کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ سیٹنگ روم اور اے ایچ یو روم کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہسپتال کے ڈین، ڈائریکٹر اور دیگر اہم آسامیوں پر بہترین پروفیشنلز کی تعیناتی کا حکم بھی دیا اور تین شفٹ میں تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے معیار اور مریضوں کی سہولت کے لیے جدید ترین اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ہر مریض کو بہترین علاج میسر ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے