اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

میری گورنر شپ کا ایک ایک منٹ پنجاب کے لوگوں کیلئے ہے: سردار سلیم حیدر

06 Apr 2026
06 Apr 2026

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ میری گورنر شپ کا ایک ایک منٹ پنجاب کے لوگوں کیلئے ہے۔

سردار سلیم حیدر خان کی زیر صدارت گورنر ہاوس لاہور میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں اٹک میں نئی تحصیل نرڑہ کے قیام کے حوالے سے پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو رانا آفتاب اور عظمت سلمان، ڈائریکٹر بورڈ آف ریونیو، نے گورنر پنجاب کو تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام، بالخصوص پسماندہ اور دور دراز اضلاع کی ترقی کے لیے اقدامات اٹھانا ضروری ہیں، تحصیل نرڑہ کا قیام عوامی مطالبہ ہے اور ضلع اٹک میں تحصیل جنڈ کی سات یونین کونسلز پر مشتمل ایک علیحدہ تحصیل کے قیام سے اہل علاقہ کی پسماندگی دور ہو گی۔

گورنر پنجاب نے واضح کیا کہ مجوزہ تحصیل کے قیام سے مقامی لوگوں کے لیے عوامی خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انتظامی معاملات میں بھی بہتری آئے گی۔

اجلاس میں بورڈ آف ریونیو رولز کے کلاز 6 کے تحت تحصیل کے قیام کی قانونی حیثیت پر بھی روشنی ڈالی گئی اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ تحصیل نرڑہ کا کیس جلد کابینہ میں پیش کر دیا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے